ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اندرون ملک تیار کردہ ٹیکنا لوجیاں

ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اندرون ملک تیار کردہ ٹیکنا لوجیاں

 نئی دلّی ،  دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج لوک سبھا میں رکن  پارلیمنٹ  جناب چندر پرکاش جوشی کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) مسلح افواج کے لئے درکار  ٹیکنا لوجیوں   ، پروڈکٹس اور نظاموں کو اندرون ملک تیار کر رہی ہے ۔ آزمائشی مرحلے سے گزار کر اور یوزر کے ذریعہ قبول کر لئے جانے کے بعد ٹیکنا لوجیوں کو مینو فیکچرنگ کے لئے پیداوار کرنے والی  ایجنسیوں کو منتقل کیا جاتا ہے اور پھر اس کو یوزر کو سپلائی کر دیا جاتا ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اندرون ملک تیار شدہ ٹیکنا لوجیاں ہندوستانی صنعت کی منتقل کئے جانے کے لئے دستیاب ہیں ۔ اندرون ملک تیار کردہ ٹیکنا لوجیوں کو منتقل کرنے کا عمل مشتہر کیا جا چکا ہے اور ’’ ٹیکنا لوجی کی منتقلی کے لئے دی آر ڈی او رہنما خطوط ‘‘ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں ۔ سال 2016 ء کے دوران ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اندرون ملک تیار کردہ درج ذیل بڑے نظام اور پروڈکٹس کو دفاعی تحویل کے لئے کونسل ( ڈی اے سی ) نے ہندوستانی دفاعی خدمات میں شامل کیا ہے :

ہلکا لڑاکا طیارہ تیجس

طویل مسافت تک زمین سے فضا میں مار کرنے والی میزائل ایل آر ایس اے ایم

زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل نظام

الیکٹرانک وار فیئر سسٹم شکتی

ورونا سترا ٹور پیڈو

ٹی ۔ 90 کے لئے کمانڈر  تھرمل امیجنگ سائٹ

بی ایم پی  2/2 کے  ، کے لئے  این بی سی تحفظاتی نظام

کم سطح کا ہلکے وزن کا راڈار ایم کے ۔ II

کثیرمقصدی بحری ایئر کرافٹ

آکاش ہتھار نظام

سات ٹن بھاری گرانے والا نظام

بحریہ کے جہازوں کے لئے الیکٹرو ۔ آپٹیکل فائر کنٹرورل سسٹم

ابھے سونار

میدان کے نزدیک آواز کی تشخیص کرنے والا نظام ( این اے سی ایس )

آبدوز کشتیوں کے لئے   اے آئی ڈی اے ایس ایس