خام تیل کی قیمت میں اضافہ

خام تیل کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی،06۔فروری   ۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اےسی )کے ذریعہ کمپیوٹر پرشائع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3فروری 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے  اور اب یہ قیمت بڑھ کر  55.82 امریکی ڈالرفی بیرل ہوگئی جوپچھلے کاروباری روز 2 فروری 2017 اس سے قدرے کم یعنی 55.49 امریکی ڈالر فی بیرل تھی ۔

          ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔3 فروری 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 3761.56 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 2فروری 2017 کو 3742.44 روپے فی بیرل تھی ۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں مضبوطی درج ہوئی ۔3فروری 2017 کوروپیہ –ڈالر شرح مبادلہ 67.38 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 2فروری  2017 کو 67.45 روپے فی ڈالر تھی۔