خام تیل کی قیمت میں اضافہ 

خام تیل کی قیمت میں اضافہ 

نئی دہلی،10۔فروری   ۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پرشائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 9فروری 2017  کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اضافے کے ساتھ 54.23  امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 8 فروری 2017 کو اس سے قدرے کم یعنی  53.63  امریکی ڈالر فی بیرل تھی ۔

            ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ 9 فروری 2016  کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 3634.31 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 8  فروری 2017  کو 3609.37رروپے فی بیرل تھی ۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی مضبوطی درج ہوئی ہے۔ 9فروری 2017  کو روپیہ –ڈالر شرح مبادلہ 67.01 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 8فروری 2017  کو 67.31  روپے فی ڈالر تھی ۔