خام تیل کی قیمت میں اضافہ 

خام تیل کی قیمت میں اضافہ 

 پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کےذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق2 فروری 2017  کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت  اضافے کے ساتھ 55.49  امریکی ڈالر فی بیر ل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یکم فروری 2017 کو اس سے قدرے کم یعنی 54.26  امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔

ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے۔   2 فروری 2017 کو ہندوستانی روپے میں  خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 3742.44 روپے فی بیرل ہوگئی جوپچھلے کاروباری روز یکم فروری 2017  کو اس سے قدرے کم یعنی 3670.13 روپے فی بیرل تھی ۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی مضبوطی درج ہوئی ہے۔ دوفروری 2017 کو روپیہ-ڈالرشرح مبادلہ 67.45 روپے فی ڈالرہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یکم فروری 2017  کو 67.65 روپے فی ڈالر تھی۔

 

تفصیلات    

اکائی

یکم فروری 2017 کو قیمت  

قبل کا تجارتی دن یکم فروری 2017

یکم فروری 2017 کو قیمتوں کا پکھواڑہ

(12جنوری 2017سے 27جنوری 2017 تک)

خام تیل ہندوستانی باسکٹ

($/bbl)

                  55.49             (54.26)       

54.03

(Rs/bbl

                 3742.44       (3670.13)       

3680.52

شرح مبادلہ

  (Rs/$)

                  67.45             (67.65)

   68.12