ایمبیسیڈر کو پیجو کے ہاتھ 12 ملین ڈالر میں کیا گیا فروخت

ایمبیسیڈر کو پیجو کے ہاتھ 12 ملین ڈالر میں کیا گیا فروخت

بھارت کی افسانوی گاڑیوں میں سے ایمبیسیڈر نامی گاڑی کو فرانسیسی آٹو موٹیو کمپنی پیجو کے ہاتھ 12 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔

برطانوی موریس آکسفورڈ  گاڑیوں  کی تیسری رینج کو بنیاد بنا کر ڈیزائن کی گئی ایمبیسیڈر  تقریباً 30 سال تک بھارت  کی سب سے زیادہ فروخت کی جانے والی گاڑی رہی۔

ایمبیسیڈر ایک دور میں بھارت کا معتبر ترین  آٹو موبیل مارکہ تھا۔

اسے خاص طور پر وزراء کی سرکاری گاڑی کے طور پر ترجیح دی جاتی تھی ۔

گاڑی کی پیداوار کو سال 2014 میں بند کر دیا گیا۔

اس بارے میں تا حال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ پیجو اس مارکہ کو دوبارہ زندہ کرے گی یا نہیں۔

پیجو آٹو موبیل کمپنی ایک طویل عرصے تک بھارت کے ساتھ دلچسپی رکھتی تھی اور 1990 کے وسط میں جب  ملک میں آزاد اقتصادیات  کا آغاز کیا گیا  تو پیجو ملک میں داخل ہونے والی پہلی آٹو موبیل کمپنی تھی۔