بیرون ملک ہندوستانی اثاثوں پر ،کوئلے کی بین الاقوامی قیمتوں کے اثرات

بیرون ملک ہندوستانی اثاثوں پر ،کوئلے کی بین الاقوامی قیمتوں کے اثرات

بجلی ،کوئلہ اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب پیوش گوئل نے  راجیہ سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) نے موزامبیق میں اپنے ذیلی ادارے  کول انڈیا افریکانہ کے دو متوقع  لائسنس  واپس جمع کرادئے ہیں اوراب  سی آئی ایل کے پاس کوئی غیر ملکی موجود نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  سی آئی ایل اب  بیرون ملک  کوکنگ کول  کے اثاثے  حاصل کرنے کی کوششیں کررہا ہے کیونکہ  ہندوستان میں  تکنیکی ،کاروباری اعتبار سے  قابل حصول  گھریلو  کوکنگ کول کے  ذخائر کی قلت در پیش ہے ۔  توقع ہے کہ کوئلے کی قیمتوں اور بالخصوص کھانا بنانے والے کوئلے کی قیمتوں میں  موجودہ اچھا ل  اس حصول کے عمل کو  آسان بنانے کا ایک حوصلہ افزا منظرنامہ پیش کرے گا۔

          جناب پیوش گوئل نے مزید کہا کہ کیونکہ فی الحال  کول انڈیا لمٹیڈ ( سی آئی ایل )کے پاس  کوئی بیرون ملک  کوئلہ کے اثاثہ جات موجود نہیں ہیں اس لئے ہندوستان کی کوئلہ کانوں اوربیرون ملک واقع کوئلہ کانوں  کا مقابلہ جاتی تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔