گزشتہ تین برسوں کے دوران 2494 شکایات ای ۔ کامرس کمپنیوں کے خلاف درج رجسٹر کی گئیں

گزشتہ تین برسوں کے دوران 2494 شکایات ای ۔ کامرس کمپنیوں کے خلاف درج رجسٹر کی گئیں

صارفین امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ صارفین کے تحفظ کا ایکٹ ، 1986 اس مقصد سے وضع کیا گیا ہے کہ صارفین کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے ۔ صارفین کے مفادات کے تحفظ کا مذکورہ ایکٹ ، 1986 تمام تر ساز و سامان اور خدمات اور ای ۔ کامرس سمیت تمام طرح کے سودوں پر احاطہ کرتا ہے ۔ ایک صارف ، صارفین کے مفادات کے تحفظ سے متعلق ایکٹ کے تحت دی گئی تجاویز کے تحت قائم کئے گئے معقول صارف فورم کے تحت ای ۔ کامرس سودوں کے سلسلے میں اپنی شکایت داخل کر سکتا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ای ۔ کامرس پلیٹ فارموں کے لئے الگ سے کسی طرح کی کوئی قانون سازی کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔
2014-15 ء ، 2015-16 ء اور 2016-17 ء کے دوران ( دسمبر ، 2016 ء ) تک نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کے تحت ڈائریکٹ سیلنگ / ای ۔ کامرس کمپنیوں کے سلسلے میں ، جس قدر شکایات موصول ہوئی ہیں ،